
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ
انہوں نے شیطان کو نگران کار اپنا بنایا ہے
اور اس نے بھی انہیں اک آلہ و دستہ بنایا ہے
انہی کے سینوں میں بچے دیئے انڈے نکالے ہیں
انہی کی گود میں وہ رینگتے اور پلتے بڑھتے ہیں
انہی کی آنکھوں سے ہر ایک شئی کو دیکھتا ہے وہ
زبانوں سے انہی کی بات کرتا بولتا ہے وہ
انہیں گمراہی و لغزش کی راہوں پر لگایا ہے
بری باتوں کوان کی آنکھوں میں اس نے سجایا ہے
کہ جیسے اس نے ان کو اپنا اک ساتھی بنایا ہو
زبانوں سے انہی کی حرف باطل اپنا کہتا ہو
ختم شد





