منظوم نہج البلاغہ

منظوم نہج البلاغہ خطبہ 43

جب ساتھیوں نے جنگ کی تیاری کے لیے کہا تو آپؑ نے فرمایا

منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ

مرا آمادۂ پیکار ہونا

جریر بجلی جبکہ ہے اسی جا

تو اہل شام پر لوگو سراسر

ہے گویا بند کردینا ہر اک در

وہ بیعت کا کریں بھی گر ارادہ

تو ان پر روکنا ہے اس کا رستہ

جریر بجلی کو دی ہے ہدایت

مقرر کردی ہے اک میں نے ساعت

اب اس کے بعد یا وہ دھوکہ کھاکر

یا میرے حکم سے منہ کو پھرا کر

ٹھہر سکتا ہے پر جب تک نہ آئے

تو اس میں میری ہے لوگو یہ رائے

کہ صبر و ضبط کا چھوٹے نہ دامن

نہ گونجے پیش قدمی سے ابھی رن

مگر اندر کی میں تیاریوں سے

نہ روکوں گا تمہیں بیداریوں سے

مکمل طور پر اس مسئلہ کو

اور اس کے دیکھا ہے ہر زاویہ کو

پرکھ ڈالی ہیں میں نے ساری باتیں

مرے نزدیک ہیں بس دو ہی راہیں

یا اہل شام پر یلغار کر دوں

یا غیبی خبروں کا انکار کر دوں

اس امت پر تھا اک حاکم بھی ایسا

کہ جس نے بدعتیں کیں دیں میں پیدا

دیا لوگوں کو اس نے موقع اس کا

زبان طعن کو ہر اک کرے وا

کیا پہلے پہل لوگوں نے غصہ

بدل ڈالا بالآخر سارا ڈھانچہ

ختم شد

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button