منظوم نہج البلاغہ

منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 11

محمد بن حنفیہؓ کو آداب حرب کی تعلیم

منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ

علم دے کر محمد حنفیہ کو یوں ہوئے گویا

پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ بھی جائیں پر نہ تم ہٹنا

بہ وقت جنگ اپنے دانتوں کو تم بھینج لو بیٹا

اور اپنے کاسہء سر کو سپرد رب کرو بیٹا

قدم کو گاڑدو نظریں صف آخر پہ ٹھہرادو

اور آنکھیں بند کرلو رب کی نصرت پر یقیں رکھو

ختم شد

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button