مطبوعات

نہج البلاغہ کا استناد اور استناد نہج البلاغہ

نہج البلاغہ کے اسناد پر برصغیر کی دو عظیم شخصیات کی عظیم تحریریں۔

نہج البلاغہ میں الہیات و اخلاقیات و سیاسیات اور دیگر موضوعات پر جس انداز سے امام علیہ السلام کے تصریحات موجود ہیں وہ باب العلم ہی کا خاصہ ہیں۔ امام کا کلام مسلمانوں کے لیے ہر موضوع کے لئے دلیل راہ بن سکتا ہے۔ لیکن بعض افراد اپنے ذاتی اغراض کے ماتحت اس کے استناد و اعتبار میں گفتگو کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

بر صغیر کی دو عظیم شخصیات حضرت سید العلماء علامہ علی نقی نقن صاحب اعلی اللہ مقامہ اور محقق اہل سنت خان امتیاز علی خان عرشی مرحوم نے اس موضوع کو پیش نظر رکھ کر اسناد نہج البلاغہ پر تحقیقی مقالے تحریر فرمائے ہیں۔ یہ تحقیقی مقالے عام استفادہ کے لئے ایک ساتھ نئی ترتیب و تدوین کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔

امید ہے کہ اہل ذوق ان کا مطالعہ فرمائیں گے اور نہج البلاغہ کے بارے اختلافی مسائل میں خود کو الجھانے کے بجائے اس علمی خزانے سے اپنی زندگیوں کو سنوارنے اور اپنے علمی مقام کو بڑھانے کے لئے استفادہ کریں گے۔ امید ہے محققین اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

والسلام!
مرکز افکار اسلامی

آن لائن پڑھیں ڈاؤنلوڈ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button