شمع زندگیھوم پیج

141۔ دوستی کا معیار

وَقِّرِ اللهَ وَ اَحْبِبْ اَحِبّاءَهٗ۔ (نہج البلاغہ خط ۶۹)
اللہ کی عظمت کا خیال رکھو اور اس کے دوستوں سے دوستی کرو۔

یہاں جس انسان کامل کے فرامین سے کامیاب زندگی کے اصول بیان کئے جا رہے ہیں اگر اس کی زندگی کی کامیابی کو ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو وہ یہی جملہ ہے جو امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے حارث ہمدانی کو تعلیم دیا۔ اور وہ جملہ ہے:

”اللہ کی عظمت کا خیال“ نگاہ میں عظمت خدا رچ بس جائے تو پھر اللہ کے علاوہ کائنات کی کسی چیز پرنظر نہیں ٹھہرتی، پھر اللہ کی عظمت کا اظہار اس کے بندے اس طرح کرتے ہیں کہ اللہ ہی کے لئے ان کی محبت ہوتی ہے اور اللہ ہی کے لئے ان کا کسی سے اختلاف و بغض ہوتا ہے۔

اللہ کے محبوب بندوں کی نشانی یہ ہے کہ ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے اللہ کی عظمت ذہن میں جاگزیں ہوتی ہے۔ جنھیں اللہ سے محبت ہو جاتی ہے باقی سب محبتیں ان کے دل سے نکل جاتی ہیں اور جب دل میں اللہ کی محبت رچ بس جائے پھر سکون ہی سکون ہے بلکہ پھر وہ سکون بانٹنے والے بن جاتے ہیں۔ اس لیے کہ اللہ والے سکون ہی تقسیم کرتے ہیں جو انھیں اللہ سے بڑی مقدار میں نصیب ہوا ہوتا ہے۔

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button