شمع زندگیمیڈیا گیلری

346۔ سچی طلب

مَنْ طَلَبَ شَيْئاً، نَالَهٗ اَوْ بَعْضَهٗ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۳۸۶)
جو شخص کسی چیز کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ سب یا کچھ پا لے گا۔

انسان کی زندگی میں سعی و کوشش ہی سے بلند منزلیں ملتی ہیں اور جو کوشش کرتا ہے اور کسی چیز کو واقعاً چاہتا ہے وہ مکمل نہیں تو کچھ ضرور حاصل کرلے گا۔ امیرالمومنینؑ اس فرمان میں محنت کی طرف راغب فرما رہے ہیں۔ سچی طلب کی نشانی ہی محنت و کوشش ہے۔ بہت سے افراد کچھ چاہتے تو ہیں مگر اس کے لئے قدم نہیں اٹھاتے تو یہ حقیقی طور پر چاہتے ہی نہیں۔

آپؑ نے فرمایا ایسا شخص یا سب یا کچھ پا لے گا یعنی جتنی اس کی کوشش ہوگی اتنا اسے حاصل ہوگا اور کوشش میں صبر و استقامت ضروری ہے۔ کچھ کاموں میں دوسرے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ پس جیسے وسائل اور افراد ملیں گے ایسا ہی وہ مقصد حاصل ہوگا۔ ہاں لازم نہیں کہ ہر کوشش کا مکمل یا کچھ نتیجہ ملے۔ کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں کہ کوشش کے باوجود انسان ناکام رہتا ہے اور تاریخ میں بہت سے ایسے واقعات درج ہیں مگر ان سے تجربہ ضرور حاصل ہوتا ہے اور ایک بار نہیں تو دوسری بار کامیابی ہوگی اس لیے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button