اخبارشارٹ کورسمعارف نہج البلاغہ

آن لائن نہج البلاغہ شارٹ کورس

مرکز افکار اسلامی دو دہائیوں سے نہج البلاغہ کے پیغام کو عام کرنے میں مشغول ہے۔ اس پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک نیا قدم نہج البلاغہ چینل کا قیام ہے۔ اس چینل سے آن لائن نہج البلاغہ شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

گرمیوں کی چھٹیوں میں الحمد للہ اکثر دینی مراکز میں نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسے مراکز کی آسانی کے لیے اس سلسلہ کا اجرا کیا گیا ہے۔ یہ مراکز اگر شارٹ کورسز میں نہج البلاغہ کے عنوان سے ایک پیریڈ کا اضافہ کر کے یہ ویڈیو سنا دیں تو یقیناً نسل جدید کی کلام امامؑ سے آگاہی میں اضافہ ہو گا۔

شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو تعلیمات نہج البلاغہ سے آگاہ کرنے کے لئے بارہ ویڈیوز میں ان تعلیمات کو ایک منظم انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ہر ویڈیو میں گزشتہ درس سے تین سوالات پوچھے گئے ہیں۔ یہ تمام ویڈیوز سننے کے بعد آخر میں ایک ویڈیو میں فقط سوالات پوچھے گئے ہیں اور یوں اس شارٹ کورس کو مکمل کیا گیا ہے۔

جو مراکز یہ شارٹ کورس کرائیں گے وہ مرکز افکار اسلامی سے رابطہ کر کے ان سوالات کے جوابات پی ڈی ایف کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

مرکز سے رابطہ کے لئے واٹس ایپ: 03351625579 یا 03025230406 یا درج ذیل ایمیل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
afkareislami@yahoo.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button