مکتوبات

مکتوب (۷۲)

(٧٢) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۷۲)

اِلٰى عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ

عبداللہ ابن عباس رحمہ اللہ کے نام

اَمَّا بَعْدُ! فَاِنَّكَ لَسْتَ بِسَابِقٍ اَجَلَكَ، وَ لَا مَرْزُوْقٍ مَّا لَیْسَ لَكَ.

تم اپنی زندگی کی حد سے آگے نہیں بڑھ سکتے اور نہ اس چیز کو حاصل کر سکتے ہو جو تمہارے مقدر میں نہیں ہے۔

وَ اعْلَمْ بِاَنَّ الدَّهْرَ یَوْمَانِ: یَوْمٌ لَّكَ، وَ یَوْمٌ عَلَیْكَ، وَ اَنَّ الدُّنْیَا دَارُ دُوَلٍ، فَمَا كَانَ مِنْهَا لَكَ اَتَاكَ عَلٰى ضَعْفِكَ، وَ مَا كَانَ مِنْهَا عَلَیْكَ لَمْ تَدْفَعْهُ بِقُوَّتِكَ.

اور تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ زمانہ دو دنوں پر تقسیم ہے: ایک دن تمہارے موافق اور ایک دن تمہارا مخالف۔ اور دنیا مملکتوں کے انقلاب و انتقال کا گھر ہے۔ اس میں جو چیز تمہارے فائدہ کی ہو گی وہ تمہاری کمزوری و ناتوانی کے باوجود پہنچ کر رہے گی اور جو چیز تمہارے نقصان کی ہو گی اسے تم قوت و طاقت سے بھی نہیں ہٹا سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button