اخبارتصاویر گیلریجامعہ جعفریہ

جامعہ جعفریہ میں تبلیغی اجتماع اور تربیتی شارٹ کورس 2017

مرکز افکار اسلامی کی طرف سے جامعہ جعفریہ جنڈ میں ضلع اٹک کے علماء و مبلغین کا شاندار تبلیغی اجتماع ہوا جس میں علماء کی تبلیغی کوششوں کو سراہا گیا اور آئندہ اس مشن کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
جامعہ میں آج نوجوانوں کے 21روزہ تعلیمی و تربیتی شارٹ کورس کا بھی پہلا دن تھا جس میں مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
آج کے پروگرام میں نجف اشرف و قم  المقدسہ سے آئے ہوئے علماء کرام بھی شریک تھے۔ مختلف موضوعات پر علماء کرام نے حاضرین سے خطاب کیا
پروردگار اس تبلیغی و تربیتی اجتماع کی کوشش کو قبول فرمائے اور دین مبین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق نصیب فرمائے۔ جامعہ جعفریہ کو مزید ترقی نصیب فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button