مقالات

تکبر اور تواضع کے بارے میں چند نکات

تکبر اور تواضع کے بارے میں چند نکات 

1۔ تکبر خدا کی ذات کے ساتھ مخصوص ہے، متکبر آدمی پر خدا کی لعنت ہوتی ہے 

و جَعَلَ اللَّعْنَةَ عَلَى مَنْ نَازَعَهُ فِيهِمَا مِنْ عِبَادِه‏

2۔ خداوند عالم بعض انسانوں کو مختلف بیماریوں اور مصیبتوں میں ڈالتا ہے تاکہ تکبر سے کنارہ کشی کر لیں

و لَكِنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ يَبْتَلِي خَلْقَهُ بِبَعْضِ مَا يَجْهَلُونَ أَصْلَهُ تَمْيِيزاً بِالِاخْتِبَارِ لَهُمْ وَ نَفْياً لِلِاسْتِكْبَارِ عَنْهُم‏

3۔ مجموعا، تمام بلائیں اورآزمائشیں،تکبر کو ختم کرنے کیلئے ہیں 

لكِنَّ اللَّهَ يَخْتَبِرُ عِبَادَهُ بِأَنْوَاعِ الشَّدَائِدِ وَ يَتَعَبَّدُهُمْ بِأَنْوَاعِ الْمَجَاهِدِ وَ يَبْتَلِيهِمْ بِضُرُوبِ الْمَكَارِهِ إِخْرَاجاً لِلتَّكَبُّرِ مِنْ قُلُوبِهِمْ وَ إِسْكَاناً لِلتَّذَلُّلِ فِي نُفُوسِهِم

 4۔ شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار، تکبر ہے

فإِنَّهَا مَصْيَدَةُ إِبْلِيسَ الْعُظْمَى وَ مَكِيدَتُهُ الْكُبْرَى

5۔ شیطان سے مقابلہ کرنے کا بهترین وسیله ، تواضع ہے

اتَّخِذُوا التَّوَاضُعَ مَسْلَحَةً بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَ عَدُوِّكُمْ إِبْلِيسَ وَ جُنُودِه‏

6۔ تکبر کا علاج کرنے کیلئے ضروری ہے، دعا کریں اور اللہ سے توفیق طلب کریں جسطرح باقی مشکلات اور مصیبتوں کیلئے اللہ سے دعا کرتے ہیں  

و اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ لَوَاقِحِ الْكِبْرِ كَمَا تَسْتَعِيذُونَهُ مِنْ طَوَارِقِ الدَّهْر

7۔ بهترین تواضع، اللہ کے حضور اپنی پیشانی کو زمین پر رکھنا ہے اور مومنین کی مدد کرنا اور ان کے سامنے خاضع رہنا ہے

و لَكِنَّهُ سُبْحَانَهُ كَرَّهَ إِلَيْهِمُ التَّكَابُرَ وَ رَضِيَ لَهُمُ التَّوَاضُعَ فَأَلْصَقُوا بِالْأَرْضِ خُدُودَهُمْ وَ عَفَّرُوا فِي التُّرَابِ وُجُوهَهُمْ وَ خَفَضُوا أَجْنِحَتَهُمْ لِلْمُؤْمِنِين‏

 خطبه 192 ( جس کا نام خطبه قاصعه، طولانی ترین خطبه نهج البلاغہ ہے)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button